واشنگٹن//امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کی جانب سے مذاکرات کی پیش کش کو کافی مثبت بتایا ہے لیکن ساتھ ہی کہا کہ یہ 'جھوٹی امید' بھی ہو سکتی ہے ۔جنوبی کوریا نے کل کہا کہ شمالی کوریا امریکہ کے ساتھ بات چیت کرنے کو تیار ہے اور جوہری ٹیسٹ ملتوی کرنے کو بھی تیار ہے ۔مسٹر ٹرمپ نے اس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا "شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات میں ممکنہ پیش رفت دکھائی دے رہی ہے ۔کئی برسوں میں پہلی بار، سبھی فریق کی جانب سے ایک سنجیدہ کوشش کی جا رہی ہے ۔ دنیا دیکھ رہی ہے اور انتظار کر ر ہی ہے ! جھوٹی امیدیں ہوسکتی ہیں، لیکن امریکہ کسی بھی سمت میں سخت اقدامات کرنے کے لئے تیار ہے ''۔جنوبی کوریا کے وفد کے سربراہ نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ شمالی اور جنوبی کوریا ایک دہائی کے بعد اگلے مہینے میں سرحدی گاؤں پین منجوم میں اپنی پہلی میٹنگ کریں گے ۔ وفد نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے بھی ملاقات کی تھی۔اس سے پہلے مسٹر ٹرمپ نے ٹویٹ میں کہا''ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے !