یواین آئی
پیانگ یانگ //جنوبی کوریا اور جاپان نے اطلاع دی ہے کہ شمالی کوریا نے بحیرہ جاپان (مشرقی سمندر) کی طرف ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل داغا ہے۔جاپانی وزارت دفاع نے اطلاع دی ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے بحیرہ جاپان کی طرف داغا گیا آئی سی بی ایم 73 منٹ تک فضا میں رہا اور شمال میں ہوکائیدو کے ساحل پر گر کر تباہ ہوگیا۔جاپانی وزیر اعظم کشیدا فومیو نے کہا ہے کہ میزائل جاپانی قومی خصوصی زون سے باہر گرا ہے۔جاپان کی وزارت برائے انفراسٹرکچر و ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ خطے میں کام کرنے والے فضائی اور سمندری عناصر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔