یواین آئی
سیئول// شمالی کوریا نے جمعہ کو مشرقی سمندر کی طرف کم فاصلے تک مار کرنے والے کئی بیلسٹک میزائل داغے۔ اس سے ایک روز قبل جنوبی کوریا اور امریکہ نے جدید لڑاکا طیاروں کے ساتھ مشترکہ فضائی مشقیں کی تھیں۔ یونہاپ نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی کوریا کی فوج نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف (جے سی ایس) نے کہا کہ شمالی کوریا نے مشرقی ساحلی شہر وونسن سے سہ پہر 3 بجکر 10 منٹ پر مشرقی سمندر کی طرف کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل داغے۔جے سی ایس نے کہا کہ شمالی کوریا کے میزائل تقریباً 300 کلومیٹر کی بلندی تک پہنچے اور پھر مشرقی سمندر میں گرے۔ جنوبی کوریا کی فوج نے تازہ ترین میزائل لانچ کو “اشتعال انگیز کارروائی” قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے جس سے جزیرہ نما کوریا کی سلامتی اور استحکام کو خطرہ ہے اور اشتعال انگیزی کا سختی سے جواب دینے کا عزم کیا ہے۔