واشنگٹن // امریکی ذرائع ابلاغ نے اقوام متحدہ کے ماہرین کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمالی کوریا شام کو ایسا سازوسامان بھیج رہا ہے جو کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال ہو سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس سامان میں تیزاب کی مدافعت رکھنے والے ٹائلیں، والوز اور پائپ شامل ہیں۔ شمالی کوریا کے میزائل ماہرین کو شام میں اسلحہ بنانے والے کارخانوں میں دیکھا گیا ہے۔خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی یہ رپورٹ ابھی جاری نہیں ہوئی ہے۔شامی حکومت نے مبینہ طور پر اقوام متحدہ کے پینل کو بتایا ہے کہ ملک میں جو بھی شمالی کوریائی باشندے ہیں وہ سپورٹس اور ایتھلیٹکس کے کوچز ہیں۔