ماسکو// جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے کہا ہے کہ شمالی کوریا بحران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی ملاقات سے مشروط ہے۔؎ان خیالات کا اظہار انہوں نے روسی شہر سینٹ پیٹرز برگ میں منعقد سالانہ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جاپانی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کم جونگ ان اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات ناگزیر ہے، اگر دونوں رہنماؤں کی جانب سے ملاقات کی جاتی ہے تو موجودہ بحران ختم ہوسکتا ہے۔انہوں نے امریکی صدر کے کم جونگ ان سے ملاقات کی منسوخی کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، ڈونلڈ ٹرمپ کا ایسے ماحول میں یہ فیصلہ غلط ہے تاہم ہمارے امریکا کے ساتھ بہتر تعلقات ہیں، ہم اس فیصلے کے خلاف ہیں۔