واشنگٹن// امریکہ شمالی کوریا پر عائد پابندی اس وقت تک نہیں ھٹائے گا جب تک وہ اپنے نیوکلیائی پروگراموں کو کافی حد تک ختم نہیں کر دے گا۔امریکی اخبار 'وال سٹریٹ جرنل 'نے ایڈمنسٹریٹیو حکام کے حوالے سے کل اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے ۔ ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینئر افسر نے کہا ''جب صدر کہتے ہیں کہ وہ ماضی کی غلطیوں کو نہیں دوہرائیں گے تو اس کا مطلب ہے کہ امریکہ شمالی کوریا کو اس وقت تک معقول راحت نہیں دے گا (جیسے پابندیوں کو ہٹانا) جب تک وہ اپنے نیوکلیائی پروگراموں کو بہت حد تک ختم نہیں کر دے گا''۔رائٹر