کپوارہ //فوج کے شمالی کمانڈر لیفٹنٹ جنرل رنبیر سنگھ نے شمالی کشمیر کا دورہ کیا ۔ان کے ہمراہ چنار کراپس سربراہ جنرل کے جی ایس ڈھلون تھے ۔فوجی کمانڈر نے شمالی کشمیر کے کپوارہ اور بارہمولہ کا دورہ کیا اور وہا ں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔انہو ں نے کپوارہ کے حد متارکہ کرناہ ،کیرن ،مژھل اور نوگام سیکٹر کا دورہ کر کے وہا ں فوجی جوانو ں سے ملاقات کی جبکہ بارہ مولہ کے اوڑی علاقہ کا بھی دورہ کیا ۔ جنرل رنبیر سنگھ نے حد متارکہ پر ڈیوٹی دے رہے فوجی جوانو ں کے کام کو سراہا اور کہا کہ ہمارے جوانو ں کی کسی بھی مقابلہ کو جواب دینے کی بھر پور صلاحیت موجود ہے ۔انہو ں نے جوانو ں سے خطاب کے دوران کہا کہ وہ کسی بھی مقابلہ کے لئے چوکنا رہیں کیوںکہ برف پگھلنے کے ساتھ ہی در اندازی کے خدشات ہیں ۔