سرینگر//شمالی کمان کے کمانڈر لفٹنٹ جنرل ڈی انبو نے وادی کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے جنوبی کشمیر کے یونٹوں کا دورہ کیا اور وہاں پر مقیم کمانڈروں نے ان کو حالات سے آگاہ کرایا اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ کس طرح سے وہ شانتی اور امن قائم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں، اس دورے کے دوران جوانوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے آرمی کمانڈر نے ان کے کام کرنے کے طریقے اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ تال میل کے ساتھ کام کرنے کی سراہنا کی جس میںحال ہی میں کئی سارے کامیاب آپریشن کئے گئے جس میں حزب کے اعلیٰ کمانڈر کو ہلاک کر دیا گیا، انہوں نے جوانوں پر زور دیا کہ وہ اسی طرح سے ایمانداری کے ساتھ کام کرتے رہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ پوری قوم ان کے ساتھ ہیں۔جنرل انبو کے سا تھ اس موقعہ پر چنار کور کے کمانڈر لفٹنٹ جنرل جے ایس سندھو بھی تھے جنہوں نے ساتھ ہی امرناتھ کے سیکورٹی حورتحال کا جائزہ لیاجو کہ ۲۹ جون ۲۰۱۷ سے شروع ہو رہی ہیں، اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ تمام سیکورٹی ایجنسیوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔