عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی نے سنیچر کوگڈول کوکر ناگ کا دورہ کیا۔انہوں نے کوکرناگ جنگلاتی علاقے میں جاری آپریشن کی آپریشنل صورتحال کا جائزہ لیا۔انہیں گرائونڈ کمانڈرز نے انتہائی شدت کے آپریشن کے بارے میں بریفنگ دی جس میں نگرانی اور فائر پاور کی ترسیل کے لیے ہائی ٹیک آلات استعمال کیے جا رہے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ فورسز کی جانب سے استعمال کی جا رہی درستگی کے اثرات کے بارے میں انہیں جانکاری دی گئی۔