عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//شمالی آرمی کمان نے ابھرتے ہوئے فضائی خطرات سے نمٹنے اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے جامع حکمت عملی کا جائزہ لینے کے لیے دو روزہ آرمی ایئر ڈیفنس کانکلیو کا انعقاد کیا۔ہندوستانی فوج کی شمالی آرمی کمانڈ نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ دھروا کمانڈ نے جموں و کشمیر میں 29 ستمبر اور 30 ستمبر 2023 کو دو روزہ DHRUVA ایئر ڈیفنس کانکلیو 2023 کا انعقاد کیا۔”آرمی ایئر ڈیفنس، انڈین ایئر فورس، اور ڈیفنس پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز (DPSUs) کے ڈومین ماہرین نے ابھرتے ہوئے فضائی خطرات کا مقابلہ کرنے اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ایک جامع نقطہ نظر کے لیے مشترکہ حکمت عملیوں پر غور و فکر کیا اور جائزہ لیا،” ۔ شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی نے آلات کی نمائش کا مشاہدہ کیا اور شرکا سے بات چیت کی۔یہ کانفرنس خطے میں بڑھتے ہوئے فضائی خطرات کے پس منظر میں منعقد کی گئی، جس میں مخالفین کی طرف سے ڈرونز اور بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیوں (یو اے وی)کا بڑھتا ہوا استعمال بھی شامل ہے۔شرکا نے فضائی دفاع سے متعلق متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا، بشمول خطرے کی تشخیص، سینسر کا انضمام، ہتھیاروں کے نظام کا انضمام، اور کمانڈ اینڈ کنٹرول شامل ہے۔