سری نگر// شمالی کشمیر کے ٹنگڈار علاقے میں پیر کی صبح ایک دلدوزسڑک حادثے میں ڈرائیور از جان جبکہ 9 مسافر زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ ٹنگڈار کے نیتی گلی نواگبرا علاقے میں پیر کی صبح ایک سومو گاڑی سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ڈرائیور کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ نو مسافر زخمی ہوگئے۔
متوفی ڈرائیور کی شناخت انتخاب عالم ساکن ٹنگڈار کے بطور ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
دریں اثنا ایک پولیس افسر نےواقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔