سرینگر/شمالی کشمیر کے وارہ پورہ سوپور میں جمعرات کو جنگجوئوں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی شروع ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق فوج ،سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں کی ایک مشترکہ ٹیم نے ضلع بارہمولہ میں وارہ پورہ گائوں کا محاصرہ کیا اور تلاشی آپریشن کا آغاز کیا۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے پولیس ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ تلاشی آپریشن کے دوران ہی چھپے جنگجوئوں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی شروع ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق علاقے میں ایک یا دو جنگجو موجود ہیں جن میں ایک کمانڈر بھی شامل ہے۔
دریں اثناء سوپور اور ملحقہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔