نیوز ڈیسک
سری نگر// شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے پیرسوانی علاقے میں جمعرات کو عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان مسلح تصادم کا آغاز ہوا ہے۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ فوج، پولیس اور نیم فوجی دستوں کی مشترکہ پارٹیوں کی جانب سے کنزر کے قریب پیرسوانی علاقے میں تلاشی مہم شروع کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کے بعد فوج اور بڈگام پولیس نے آپریشن شروع کیا۔
جیسے ہی فورسز علاقے میں پہنچیں ، وہاں چھپے عسکریت پسندوں نے ان پر گولیاں برسائیں، جس کی جوابی کاروائی سے تصادم کا آغاز ہو گیا۔
تاہم ، محاصرے میں آئے جنگجوﺅں کی تعداد کے بارے میں فوری طور پر کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔