سرینگر// شمالی ضلع بارہمولہ کے ٹنگمرگ علاقے میں بدھ کو 2جواں سال لڑکیاں ڈوب کر لقمہ اجل بن گئیں۔یہ واقعہ سیاحتی مقام درنگ میں پیش آیا اور اس میں ایک لڑکی سمیت دو افراد کو بچالیا گیا ۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق تین لڑکیاں او رایک نوجوان سیر سپاٹے کیلئے درنگ آئے تھے جہاں وہ نالے میں گرگئے ۔ اس دوران بچاو کارروائی عمل میں لائی گئی تاہم دو لڑکیوں کو نہیں بچایا جاسکا۔
جی این ایس کے مطابق بچائی گئی ایک لڑکی اور ایک لڑکے کو صدر اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا ہے ۔ایجنسی نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ چاروں بظاہر سیر سپاٹے کیلئے درنگ آئے ہوئے تھے جہاں اُن کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا۔