شمالی کشمیر کے تین گائوں فورسز محاصرے میں، تلاشیاں جاری

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read

سرینگر/فورسز نے جمعہ کو شمالی کشمیر کے ہندوارہ میں تین گائوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن کا آغاز کیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں کی ایک مشترکہ ٹیم نے ضلع کپوراہ کے یارو،ہانجی شاٹھ اور سپر ناگہامہ گائوں میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاعات کے بعد آپریشن شروع کیا۔

مذکورہ ذرائع نے مزید کہا کہ تینوں گائوں میں گھر گھر تلاشیاں جاری ہیں تاہم ابھی تک فورسز کو ممکنہ چھپے جنگجوئوں کے ساتھ آمنا سامنا نہیں ہوا ہے۔

 

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *