Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

شمالی کشمیر میں جمہوریت کا جشن گھٹن سے خلاصی اور خیالات کا آزادانہ اظہار

Mir Ajaz
Last updated: May 21, 2024 12:26 am
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

  سوپور،بانڈی پورہ اور بارہمولہ میںنوجوان ووٹروں کے تاثرات

بلال فرقانی

سرینگر//بارہمولہ اور سوپور میں پہلی بار رائے دہندگی کا استعمال کرنے والے نوجوانوں نے گھٹن سے خلاصی اور خیالات کے آزادانہ اظہار کیلئے ووٹ ڈالے۔پارلیمانی انتخابات کے5ویں مرحلے میں بارہمولہ،بانڈی پورہ اور سوپور حلقہ اسمبلی انتخابات میں ماضی کے مقابلے میں پیر کو انتخابی مراکز پر لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملی جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد نے اپنی رائے دہندگی کا اظہار کیا۔ شمالی کشمیر میں اگرچہ وادی کے دیگر خطوں کے برعکس ماضی میں بھی رائے دہندگی کی شرح بہتر رہی ہے تاہم پیر کو انتخابات میں پیر و جوانوں نے بڑ ھ چڑ ھ کر حصہ لیا۔پہلی باراپنی رائے دہندگی کا استعمال کرنے والے ووٹ ڈالنے کیلئے بے تاب نظر آرہے تھے اور ایک دوسرے سے سبقت لینے کی کوششوں میں لگے تھے۔نوجوانوں کا کہنا تھا کہ بدلائو اور بہتری کیلئے اپنا ووٹ ڈال رہے ہیں۔

 

بانڈی پورہ کے ہائر اسکینڈری اسکول میں واقع انتخابی مرکز پر ایک نوجوان خالد شعبان نے بتایا کہ ماضی میں انہوں نے بائیکاٹ بھی کیا،مگر اس بار وہ بدلائو کیلئے اپنی رائے دہند گی کا اظہار کرنے کیلئے باہر آئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بے روزگاری نے نوجوانوں کو ذہنی طور پر تذبذب کا شکار بنایا ہے اور اس کیفیت سے باہر نکلنے کیلئے بدلائو ضروری ہے۔نادی ہل انتخابی مرکز پر اسی طرح کے تاثرات پہلی بار ووٹ کا استعمال کرنے والے ثاقب نے بھی کیا۔ان کا کہنا تھا کہ تعلیم یافتہ نوجوانوںکوفکر روزگار ستا رہی ہے جبکہ مواقعوں کی کمی کی وجہ سے وہ اپنی اہلیت کو صیح سمت میں صرف کرنے سے رہ جاتے ہیں۔کینوسہ بانڈی پورہ کے معراج الدین نے بتایا کہ انہوں نے ماضی میں کافی نمائندوں پر اعتماد کیا تاہم وہ اس اعتماد پر کھرے نہیں اترے،اس لئے وہ بدلائو چاہتے ہیں تاکہ نوجوانوں کی آواز بھی پارلیمان میں گونجے۔لالڈ سوپور کے نیاز احمد بٹ نے کہا کہ وہ اپنے پہلے ووٹ کو صیح سمت میں استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خاندانی سیاست سے ان کا بھروسہ اٹھ چکا ہے،روایتی سیاست دانوں نے وعدوں کے سوا کچھ نہیں دیا،اس لئے انہیں اس مسیحا کی تلاش ہے جو لوگوں کو اس صورتحال سے باہر نکلنے میں رہبری کرے۔ ڈورو سپور کے انتخابی مرکز کے باہر ایک نوجوان خورشید(نام تبدیل)نے کہا کہ اگر چہ انہیں ماضی میں بھی ووٹنگ کا حق تھا،تاہم آج وہ پہلی بار رائے دہندگی کا حق استعمال کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گھٹن کے ماحول نے نوجوانوں کو ذہنی مرض میں مبتلا کیا ہے،نوجوان اپنے خیالات کا اظہار کرنے سے کترا تے ہیں،اور اس صورتحال کا تدارک کرنے کیلئے ووٹ ایک جمہوری طریقہ ہے۔ان کا کہنا تھا تاہم امیدواروں نے ماضی میں انہیں مایوس کیا ہے،مگر ان پر بھروسہ کرنے کیلئے کوئی چارہ بھی نہیں ہے۔پلہالن پٹن کے انتخابی مرکز پر بلال احمد گنائی نے کہا کہ ماضی میں انہوں نے کھبی بھی ووٹ نہیں دیا،جبکہ پیلٹ لگنے کی وجہ سے انکی اب تک3بار جراحی ہوچکی ہے۔گنائی نے کہا کہ تاہم انہوں نے اس بار تہیہ کر رکھا تھا کہ وہ اپنے ووٹ کو ضائع نہیں ہونے دینگے،کیونکہ دیگر علاقے ترقی میں ان سے بہت آگے نکل چکے ہیں اور پلہالن ابھی بھی شہر قدئم نظر آرہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تعمیر و ترقی صیح ہے تاہم نوجوانوں کو اپنی بات رکھنے کا موقعہ بھی دیا جانا چاہے۔

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
رکشا بندھن پر جموں کا آسمان بنا رنگوں کا میلہ چھتوں پر پتنگوں کی جنگ، بازاروں میں خوشیوں کی گونج
جموں
بانہال میں چھوٹی مسافر گاڑیوںاور ای رکشاوالوں کے مابین ٹھن گئی الیکٹرک آٹو کو کسی ضابطے کے تحت صرف قصبہ میں چلانے کی حکام سے اپیل
خطہ چناب
جموں و کشمیر کو دہشت گردی اور منشیات سے پاک بنانے کی ذمہ داری ہر شہری پر عائد ہے | کچھ عناصر ٹی آر ایف کی زبان بولتے ہیں پولیس اور سیکورٹی فورسز امن کو یقینی بنانے اور ایسے عناصر کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کیلئے پُرعزم:ایل جی
جموں
چرارشریف میں انٹر ڈسٹرکٹ والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز
سپورٹس

Related

کشمیر

شہر میں گندے پانی کی سپلائی ، ٹیسٹنگ رپورٹوں میں انکشاف

July 19, 2025
کشمیر

فی طالب علم پر ایک سال میں 1 لاکھ روپے خرچ اساتذہ کو بہتر نتائج کیلئے جوابدہ بنانے کا فیصلہ

July 19, 2025
کشمیر

سی آئی کے کی کارروائی،10 افراد گرفتار

July 19, 2025
کشمیر

سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس دراندازی مخالف گرڈمضبوط

July 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?