Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

شمالی کشمیر میںجنگلی خنزیر وں کی اُدھم فصلیں بچانے کیلئے بحران کا تدارک ناگزیر

Mir Ajaz
Last updated: May 27, 2023 1:31 am
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
SHARE
 ماضی قریب تک کشمیر خنزیروں کی نسل سے بالکل نامانوس تھا اور یہاں خنزیروں کا نام و نشان تک نہیں تھا لیکن اب وہ صورتحال نہیں رہی ہے ۔اب کشمیر کے جنگلاتی علاقو ںمیں جنگلی سُوریا خنزیر بہتات میں پائے جارہے ہیں اور انہوںنے ان جنگلاتی علاقوں میں ادھم مچا کے رکھی ہے جہاں اب لوگوںکی کھڑی فصلیں بھی محفوظ نہیں رہی ہیں۔گزشتہ دنوں سے شمالی کشمیر سے مسلسل خبریں آرہی ہیں کہ شمالی کشمیر کے کئی دیہات میں جنگلی خنزیروںکی بڑھتی ہوئی آبادی کسانوں کیلئے مسائل پیدا کر رہی ہے کیونکہ یہ جانور وہاں کھیتوں میں کھڑی فصلوں کو تباہ کررہے ہیں جس سے کسانوںکا بھاری نقصان ہورہاہے۔دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ جنگلی سور سبزیوں کے علاوہ دھان اور مکئی سمیت دیگر فصلوں کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ان کے بقول اگر اس پر فوری طور پر کچھ نہ کیا گیا تو نقصانات بہت زیادہ ہوں گے۔کسانوں کا کہنا تھا کہ ان کی محنت رائیگاں جا رہی ہے اور اگر یہی صورتحال رہی تو ان کے پاس کھانے کو کچھ نہیں ہو گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے اس سلسلے میں مداخلت اور مدد کا مطالبہ کیا ہے۔
ان کے مطابق یہ معاملہ مقامی حکام کی نوٹس میں لانے کے بعد بھی فصلوں کو جنگلی سوروں سے بچانے کیلئے کچھ نہیں کیا گیا۔ حکام کو اس بارے میں کچھ کرنا چاہئے اور کسانوں کی مدد کرنی چاہئے تاکہ مزید نقصانات سے بچا جا سکے۔عہدیداروں کو کسانوں تک پہنچنا چاہئے اور ان کی رہنمائی کرنی چاہئے۔ فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کو روکنے کیلئے جنگلی سوروں کے حملوں کا تدارک کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔ جنگلی سور یا خنزیر مقامی نسل نہیں ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ جانور مہاراجہ گلاب سنگھ کے دور میں یہاں لائے گئے تھے۔1980 کی دہائی کے وسط میں یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ وہ یہاں سے مکمل طور پر غائب ہو چکے ہیں۔ اس جانور کو 2013 میں دوبارہ دیکھا گیا اور 2018 سے ان کی آبادی میں زبردست اضافہ ہوا۔ بڑھتی ہوئی آبادی فصلوں کیلئے خطرہ بن رہی ہے اور کسانوں کو مشکل وقت کا سامنا ہے۔رپورٹس کے مطابق جنگلی خنزیروں کی بڑی تعداد میں موجودگی نے محکمہ وائلڈ لائف کو ان پر تحقیق کرنے پر مجبور کر دیا ہے تاکہ ان کے ماحولیات پر اثرات معلوم ہو سکیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک جنگلی خنزیروں کی سرکاری طور پر مردم شماری نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ان کی موجودگی کا مطالعہ کرے گا اور ان کیلئے انتظامی منصوبہ بنائے گا۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ جنگلی خنزیررات کے وقت فصلوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔جانور گروہوں میں حرکت کرتے ہیں اور کچھ ہی دیر میں فصلوں کو تباہ کر دیتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 1980 کی دہائی کے وسط میں ان کا ناپید ہونا شاید ان کیلئے کشمیر میں ناسازگار موسمی حالات کی وجہ سے تھا۔لیکن اب موسمیاتی تبدیلی ان کی واپسی کی ایک وجہ ہو سکتی ہے کیونکہ کشمیر میں گزشتہ کئی برسوںسے سردیوں کے دوران بھی قدرے گرم درجہ حرارت دیکھا جا رہا ہے۔ماہرین نے مزید کہا کہ شمالی کشمیر میں جنگلی سوروں کی آبادی میں اضافہ اس لئے بھی ہو سکتا ہے کہ یہ حدمتارکہ کے قریب واقع ہے۔حکام کو متاثرہ دیہات کے کسانوں کے ساتھ مشاورت سے جنگلی خنزیروں کے ذریعے فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرنے یا ختم کرنے کے طریقے تلاش کرنے چاہئیں۔ اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ یہ آنے والے وقت میں کوئی سنگین شکل اختیار نہ کرسکے اور کسان راحت کی سانس لے سکیں۔نیز سائنسی بنیادوںپر اس کی تحقیق کی بھی ضرورت ہے کہ یہ خنزیر ہمارے ماحولیاتی نظام پر کس قدر اثر انداز ہوسکتے ہیں اور ان کی بڑھتی ہوئی آبادی ہمارے لئے کس قدر پریشانی کا باعث بن سکتی ہے کیونکہ جب ایک واضح بلیو پرنٹ سامنے ہو تو عملی اقدامات کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025
اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?