سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے پانزلہ سوپورعلاقے میں تعینات ایک سی آر پی ایف اے ایس آئی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ شام دیر گئے پیش آیا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق 92ویں بٹالین سے وابستہ شیر سنگھ نامی سی آر پی ایف اہلکار کی حالت اچانک بگڑ گئی اور اسے سب ضلع اسپتال سوپور پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔