سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ میں بدھ کو ایک22سالہ لڑکی حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہوگئی۔یہ واقعہ ضلع کے بنڈی بالا گاوں میں پیش آیا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق لڑکی نے اچانک چھاتی میں درد کی شکایت کی جس کے بعد اُسے نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں اُسے مردہ قرار دیا گیا۔
وادی میں کچھ عرصہ سے حرکت قلب بند ہونے کے واقعات مسلسل پیش آرہے ہیں جس کی وجہ سے عام لوگوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔