یو این آئی
وارانسی //جنرل منیجر، ناردرن ریلوے، آشوتوش گنگال کل وارانسی پہنچے اور اسٹیشن کے علاقے میں اس وقت جاری مختلف ترقیاتی اور تعمیراتی کاموں اور پروجیکٹوں کا جائزہ لیا۔جی ایم کے ساتھ ڈی آر ایم لکھنؤ، ایس کے۔ سپرا اور این آر اور لکھنؤ ڈویڑن کے دیگر سینئر افسران نے وارانسی اسٹیشن کے دوسرے دروازے پر واقع ریزرویشن آفس کا معائنہ کیا اور اسٹیشن پر جاری تعمیراتی کام کا بغور مشاہدہ کیا۔جی ایم نے ‘ایک اسٹیشن ایک پروڈکٹ’ اسٹال پر فروخت ہونے والی مصنوعات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ بعد ازاں جنرل منیجر کو یارڈ کی دوبارہ تشکیل کے جاری کاموں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔