حسین محتشم
پونچھ//محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پونچھ نے 17 سال سے کم عمر اور19 سال سے کم عمر کے لڑکوں کے کرکٹ اور والی بال کے ٹرائل کم سلیکشن کا انعقاد کیا جس میں ضلع پونچھ کے تمام 11 زونوں کے مختلف اداروں کے طلباء نے حصہ لیا۔ ضلع یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آفیسر پونچھ شری مول راج اتم کی مجموعی نگرانی میں ضلعی سطح کا ٹرائل کم سلیکشن میں اسپورٹس آفیسران نے کرکٹ اور والی بال دونوں کے ڈسپلن کے آزادانہ اور منصفانہ انتخاب کے لئے سلیکشن کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں پرویز احمد خان فزیکل ایجوکیشن لیکچرر کو کمیٹی کا کنوینر نامزد کیا گیا ہے اور کمیٹی کے دیگر ممبران میں نانک سنگھ پی ای ایم، راجندر سنگھ طوفان پی ای ٹی، وجے شرما پی ای ایم، گورویندر سنگھ پی ای ٹی، پرویز احمد ملک آر ای کے، اعجاز احمد آر ای کے، سچن شرما آر ای کے، سید طلعت وسیم آر ای کے، مظفر اقبال آر ای کے اور امتیاز لون آر ای کے۔ والی بال کے سلیکٹر اور مذکورہ ڈسپلن کے ٹیکنیکل ممبر ماجد ڈار پی ای ایم، سنجے شرما پی ای ایم، سوراب شرما پی ای ایم، ڈی کے رینا پی ای ٹی، غلام عباس پی ای ٹی اور شفقت حسین شاہ شامل ہیں۔