Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

شعبہ اردو جموں یونیورسٹی نے مادری زبانوں کاعالمی دن منایا

Towseef
Last updated: February 22, 2024 12:11 am
Towseef
Share
3 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

جموں//شعبہ اردوجموں یونیورسٹی کی طرف سے مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقعہ پرکثیراللسانی پروگرام کاانعقادکیاگیاجس میں مقررین مادری زبانوں کی اہمیت سے متعلق خیالات کااظہارکیا۔مقررین نے شرکاء کومادر ی زبانوں کے عالمی دن کی مبارکبادپیش کرتے ہوئے ان کی بقاء کیلئے کام کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔صدر شعبہ اردو جموں یونیورسٹی پروفیسر محمدریاض احمد نے کہاکہ گزشتہ برس زبانوں کے حوالے سے جواعدادوشمارجمع ہوئے ہیں اْن کے مطابق اْردوپوری دْنیامیں بولی جانے والی زبانوں میں دسویں نمبرپرہے اور230 ملین افراداْردوسے وابستگی رکھتے ہیں۔زبانوں کوخطرات کے بارے میں پروفیسرمحمدریاض احمد نے کہاکہ صرف اْردوکے ساتھ ہی نہیں بلکہ دیگرزبانوں کابھی یہ المیہ ہے کہ آج کے دورمیں پڑھے لکھے لوگوں کے بجائے لکھے لکھے لوگوں کی تعدادزیادہ ہے لیکن ہم سب اپنامحاسبہ کرسکتے ہیں کہ گزشتہ سال ہم نے کتنی کتابیں خریدکرپڑھیں۔اس اعتبارسے ہم اْردوکودیکھیں تواس کے قارئین کی تعدادمیں اضافہ ہی ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ آج سوشل میڈیاکاعہدہے۔بڑے میڈیاہائوسزبھی ڈیجیٹل میں منتقل ہورہے ہیں اوریہ مجبوری بن چکی ہے۔آج ہمیں صبح سویرے ہی پی ڈی ایف کی صورت میں اخبارات مل جاتی ہیں۔موجودہ وقت میں لکھنے والوں کی تعدادمیں اضافہ ہواہے۔برصغیرہندوپاک کی بات کی جائے تویہاں پردوبڑے ادبی میلے یعنی کراچی اورجے پورادبی فیسٹول منعقدہوتے تھے۔اب جشن ریختہ اور جشنِ ادب کااہتمام کیاجاتا ہے۔اس سے اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ اْردوترقی کی طرف بڑھ رہی ہے اوراس میں نئی نسل لکھنے کی طرف راغب ہوئی ہے۔ان چیزوں کودیکھ کرہم بالکل مایو س نہیں ہیں۔کسی بھی زبان کازندہ رہنااس بات پرمنحصرکرتاہے کہ وہ زبان بول چال اورروزمرہ استعمال میں ہونے والی کتنی ہے۔اْردواورہندی میں روزمرہ میں استعمال ہونے والے الفاظ میں صرف رسم الخط کاہی فرق ہے۔شعبہ اردو کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرعبدالرشید منہاس نے کہاکہ مادری زبان کادن منانے کامقصدنوجوان نسل کواپنی ماں بولی کی طرف راغب کرناہے۔انہوں نے کہاکہ ڈوگری۔گوجری .پہاڑی اور اردوبہت ہی میٹھی زبانیں ہیں۔اگرنوجوان نسل اپنی مادری زبان نہیں بولتی ہے یابولنے میں شرم محسوس کرتی ہے تواس میں والدین کاقصورہے۔انہوں نے کہاکہ مادری زبانوں کے جوٹھکیدار بنے ہوئے ہیں ان کے گھروں میں بھی مادری زبان نہیں بولی جاتی۔انہوں نے کہاکہ قول وفعل میں تضادنہیں ہوناچاہیے۔شعبہ اردو کے اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹرچمن لال نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ ان کی مادری زبان میں بات کریں۔انہوں نے کہاکہ مادری زبان ہمار ی پہچان ہوتی ہے اوراس پہچان کوبچاکررکھناہم سب کی ذمہ داری ہے۔اس موقعہ پر شعبہ کے طلبا۔ اسکالرس اورفیکلٹی ممبران نے اپنی مادری زبانوں میں شاعری اور لوک گیت پیش کرکے محفل کی رونق کو دوبالا کیا۔آخرپرشکریہ کی تحریک ڈاکٹرعبدالرشید منہاس نے پیش کی اورتمام سامعین کاشکریہ اداکیا۔اس موقعہ پر فیکلٹی ممبران ڈاکٹر چمن لال۔ڈاکٹرعبدالرشیدمنہاس۔ڈاکٹرجاویداحمدشاہ۔ڈاکٹراعجازاحمداورپرشوتم پال سنگھ بھی موجودتھے۔واضح رہے کہ ہرسال 21 فروری کومادری زبانوں کاعالمی دن منایاجاتاہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

جموں

بسوہلی میں اے آئی آئی ایم ایس جموں آؤٹ ریچ سینٹرقائم ہو گا :ڈاکٹر جتیندر سنگھ مرکزی وزیر کی قیادت میں بسوہلی میںعوامی دربار،علاقہ میں بہترین طبی سہولیات میسر کرنے کا وعدہ

July 5, 2025
تازہ ترینجموں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

July 3, 2025
تازہ ترینجموںکشمیر

5 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا دوسرا قافلہ جموں بیس کیمپ سے روانہ

July 3, 2025
جموں

منوج سنہا کی سرحدی گائوں چنگیہ ارنیا میں داتی ماں دیوا ستھان پر حاضری | سرحدی علاقےدفاع کی پہلی لائن مرکزی حکومت سرحدی علاقوں کی جامع ترقی کے لئے پُرعزم :لیفٹیننٹ گورنر

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?