جموں//جموں وکشمیر کے لئے خصوصی نمائندے دینشور شرما جو جموں صوبے کے چار روزہ دورے پر ہیں نے یہاں وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی سے ملاقات کی۔ میٹنگ کے دوران دنیشورشرمانے وزیر اعلیٰ کو سرمائی دارالخلافہ کا دورہ کرنے کے بارے میں جانکاری دی۔دونوں کے مابین خطے میں سیاسی سرگرمیوں کے بارے میں بات چیت ہوئی۔اس سے قبل دنیشور شرما سے جموں میں کئی دیگر وفود بھی ملاقی ہوئے اور اپنے مسائل کے بارے میں انہیں آگاہی دی۔