یو این آئی
نئی دہلی// سپریم کورٹ نے 2020 کے دہلی فسادات کیس میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سابق طلباء شرجیل امام، عمر خالد اور دیگر کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 22 ستمبر کے لئے ملتوی کر دی ہے ۔جسٹس اروند کمار کی سربراہی والی بنچ نے درخواستوں پر سماعت جمعہ کو ملتوی کر دی۔ درخواست گزاروں نے دہلی ہائی کورٹ کے 2 ستمبر 2025 کے متعلقہ حکم کو چیلنج کیا ہے ، جس میں ضمانت منظور کرنے سے انکار کردیاگیا تھا۔جسٹس اروند کمار اور جسٹس این وی انجاریا پر مشتمل بنچ نے 12 ستمبر کو کہاتھا کہ متعلقہ معاملے کے دستاویزات دیر رات موصول ہونے کے باعث وہ انہیں دیکھ نہیں سکی ہے ۔ اس کی وجہ سے اس معاملے کی سماعت مشکل ہے ۔امام، خالد اور دیگر کو غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔