Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US

شدید ژالہ باری سے کئی علاقوں میں 70فیصد میوہ تباہ

Last updated: May 8, 2022 12:00 am
Share
3 Min Read
SHARE

اشفاق سعید
سرینگر //  ژالہ باری سے وادی کے اطراف واکناف میں کھڑی فصلوں کیساتھ ساتھ میوہ باغات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔کئی علاقوں میں سیب،چیری(گلاس)،اخروٹ اورناشپاتی کی 70فیصد پیداوارتباہ ہوگئی ہے۔محکمہ باغبانی نے حالیہ صورتحال کو آفات سماوی قرار دینے کی مانگ کی ہے۔ڈائریکٹر جنرل باغبانی اعجاز احمد بٹ نے سنیچر کے روز سرینگر کے مضافات میں واقع ہارون اور فقیر گجری کادورہ کرکے یہاں ژالہ باری سے چیری ،سیب اوراخروٹ کی پیداوارکوپہنچے  نقصانات کاجائزہ لیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ باغبانی کشمیر کے ابتدائی جائزے کے مطابق، ژالہ باری نے ہارون اور فقیر گجری میں چیری(شاہ دانہ)، اخروٹ اور سیب کے باغات کو 70فیصد نقصان پہنچایا ۔ ڈائریکٹر جنرل نے بتایاکہ فقیر گجری، دارااور ہارون میں جمعہ کے روز ژالہ باری تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی، جس سے چیری، اخروٹ، سیب، سرسوں کا تیل، سبزیوں اور دالوں کی فصلیں تباہ ہو گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ انہوںنے ابھی کیلئے متاثرہ کسانوں کو فی کس10ہزارروپے ادا کئے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل کاکہناتھاکہ میں متاثرہ مالکان باغات اورکسانوںکوراحت پہنچانے کیلئے اپنی استطاعت کے مطابق مزید کچھ مالی مدد کی جائیگی۔ اس سال کے کسان کریڈٹ قرضہ کو معاف کرنے کے کسانوں کے مطالبے پر، انہوں نے کہاکہ کسی فیصلے تک پہنچنے سے پہلے اس معاملے پر دیگر متعلقہ حکام سے بات کی جائے گی۔باغات کو پہنچنے والے نقصان کو روکنے کے لئے ژالہ باری سے قبل احتیاطی تدابیر کے بارے میں پوچھے جانے پر، ڈی جی ہارٹیکلچر نے کہا کہ محکمہ حفاظتی جال خریدنے کا منصوبہ بنا رہا ہے جو پھلوں کے درختوں پر نصب کیے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گلمرگ اور ٹنگمرگ علاقوں میں باغات کو کم نقصان پہنچا ہے اور 5 فیصد فصل متاثر ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق، یوٹی میں پانچ دن تک گرم اور خشک موسم رہے گا، تاہم، اس بیچ کہیں کہیں ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں ۔دریں اثنا، محکمہ باغبانی نے متاثرہ کاشتکاروں کے لیے ایک ایڈوائزری بھی جاری کی ، جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ تباہ شدہ باغات پر پھپھوند کش ادویات کا سپرے کریں۔ساتھ ہی مالکان باغات سے کہاگیاہے کہ ژالہ باری سے گرنے والے میوہ دانوں اورپتوں کوفوری طورپر باغات سے ہٹایاجائے۔

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کواڑ پاور پروجیکٹ میں غرقاب مزدور کی نعش بازیاب
خطہ چناب
ہمیں جموں و کشمیر کی روایات کو آگے بڑھاکر یاترا کو کامیاب بنانا چاہئے لیفٹیننٹ گورنر کا جموں میںبھگوتی نگر یاتری نواس کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا
جموں
آئی ٹی آئی جدت کاری کیلئے ‘ہب اینڈ سپوک ماڈل پر تبادلہ خیال
جموں
عارضی صفائی ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال تیسرے روز بھی جاری قصبہ میں ہرسو گندگی کے ڈھیر جمع، بیماریاں پھیلنے کا خطرہ لاحق
خطہ چناب

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?