زاہد بشیر
گول// پورے ملک کے ساتھ ساتھ جموںو کشمیر میں بھی لوک سبھا کے انتخامات پُر امن طریقے سے اختتام پذیر پہنچے ۔ وہیں ضلع رام بن کے سب ڈویژن گول میں بھی شدید بارشوں کے دوران پر امن طریقے سے لوک سبھا انتخابات اختتام پذیر ہوئے ۔ یہ عمل صبح سات بجے سے شام چھ بجے تک جاری رہا جس دوران لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر اپنی رائے کا اظہار کیا ۔ شدید بارشوں کے دوران بجلی ،روڈ و دیگر ضروری سروس کو بحال رکھنے میں انتظامیہ بھی پیش پیش رہی ۔ ایک دو جگہوں کے علاوہ دیگر تمام سب ڈویژن میں کسی قسم کی کوئی پریشانی دیکھنے کو نہیں ملی ۔ گول گاگرہ روڈ پر کئی مقامات پر پتھر گر آئے تو ایک دو جگہوں پر شدید بارشوں کی وجہ سے گوڈری نالہ میں پانی کا شدید بھائو کی وجہ سے گاڑیاں آر پار نہ کر سکیں جس دوران ووٹران کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا وہیں ڈھیڈی گول روڈ پر بھی پسی گر آنے کی وجہ سے دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ایس ڈی ایم گول پون گوسوامی نے کہا کہ انہوں نے گول سب ڈویژن میں کئی پولنگ اسٹیشنوں کا خود جائزہ لیا اور پر امن طریقے سے ووٹنگ ہو رہی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ پورے سب ڈویژن میں انتظامیہ ہر مسائل کو دور کرنے میں پیش پیش تھی اور شدید بارشوں کی وجہ سے بھی کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا ۔