شیخ ولی محمد
سٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹرانیگس(SCERT)کی طرف سے گذشتہ ماہ 13اکتوبر 2023کو ایک سرکیو لر جاری کیا گیا ،جس میں تمام متعلقین ( سرکاری اور پرائیوٹ تعلیمی اداروں ) کو یہ واضح ہدایات جاری کیے گئے کہ وہ نئی تعلیمی پالیسی کے مطابق Students Assessment and Evaluation Scheme نکا نفاد عمل میں لائیں ۔ اس کے علاوہ یہ بھی واضح کیا گیا کہ Preparatory Stage تک کیلئے ہولسٹیک پروگریس کارڈ Holistic Progress Cardکا استعمال کیا جائے ۔قومی تعلیمی پالیسی برائے تعلیم2020 (NEP) کی شق نمبر 4.35میں درج ہے کہ ’’ اسکول میں زیر تعلیم طلباء کے پیش رفت کے بارے میں پروگریس کارڈجو طلباء کے بارے میں والدین کو اطلاع فراہم کرتے ہیں، ان کو ریاستیں /مرکز کے زیر انتظام علاقے از سر نو ترتیب دیں گی ۔ یہ کام NCERTاورSCERTs اور مجوزہ قومی تجزیاتی مرکزNational Assesment Centreکی نگرائی میں کیا جائے گا ۔ پروگریس کارڈ Progress Card ہمہ گیر نوعیت کا ہوگا ۔ یعنی360 ڈگری کثیر جہتی رپورٹ ہوگی جو ہر طالب علم کی مکمل تفصیل پیش کرے گا۔ اس میں ہر طالب علم کی خصوصیات ، اس کی سمجھنے اور بوجھنے کی صلاحیت، تاثیر اور سائیکو موٹر شعبوں کا ذکر ہوگا۔ اس میں اس کے خود کے جائز ے اور ساتھیوں کے تجزیہ کا بھی ذکر ہوگا۔ کارڈ میں پروجیکٹ پر مبنی اور سوالات پر مبنی علم کے حصول ، کوئز ، رول پلے ، اجتماعی کام ، شخصیت کے بارے میں معلومات کے علاوہ استاد کا تجزیہ بھی شامل ہوگا۔ یہ ہمہ گیر کارڈ گھر اور اسکول کے درمیان ایک ہم کڑی ہوگااور اساتذہ والدین کی میٹنگ کے وقت پر ساتھ ہوگا تاکہ والدین کو اپنے بچوں کی تعلیمی اور ہمہ گیرترقی میں فعال کردار ادا کرنے کی ذمہ داری کا احساس ہو۔ اس کارڑ میں اساتذہ اور والدین کے لئے اہم معلومات ہوگی جس سے ان دونوں کومعلوم ہوگا کہ ان کو کلاس میںاور کلاس سے باہر طالب علم کی کس طرح مدد کرنی ہے ۔ مصنوعی دانش (AI)پرمبنی سافٹ وئیر تیار کرکے ان کی اسکولی تعلیم کے دوران طلباء اپنی کارکردگی معلوم کرسکتے ہیں۔ کارکردگی کا اندازہ اعدادوشمار جمع کرکے کیا جاسکتا ہے، جو والدین طلباء اور اساتذہ کے مابین باربط سوالناموں کے ذریعہ اکٹھا کی گئی معلومات پر مبنی ہوں گی۔ پروگریس کا رڈ میں طالب علم کی دلچسپی کے شعبے ، وہ شعبے جن میں توجہ درکار ہے سب درج ہوگاتاکہ ان کو کیرئر کے زیادہ سے زیادہ متبادل دستیاب کرائے جاسکیں ـ‘‘۔
چنانچہ اب تک پُرانے اورروایتی طرز کی تجزیا تی عمل کا استعمال کیا جاتاتھا ۔ جس میں بچوں کی صلاحیتیوں کو جانچنے اور پرکھنے کے لئے سمیٹو اسسیمنٹSummative Assessmentکا استعمال کیا جاتا تھا ۔اس امتحانی طریقہ کے لئے بچے کسی عنوان /مضمون کے بارے میں معلومات کو زبانی یاد /حفظ کرتے تھے اور بعد میں سوالنامہ کے سوالات کے جوابات تحریر کرتے تھے ۔ اس رٹاکلچرRote Cultureکی بنیاد پر اگر چہ بچے امتحان کو پاس کرکے نئے گریڈ میںداخل ہوتے تھے لیکن امتحان دیتے ہی بچے کے ذہن سے کسی عنوان یا مضمون کے متعلق معلومات اسی طرح غائب ہوتی تھی جس طرح کسی شخص نے اپنے معدے میں حد سے زیادہ غذاء جمع کی ہو لیکن وہ ہضم نہ ہونے کی وجہ سے قے کی شکل میں باہر پھینکنے پر مجبور ہو۔سمیٹیو اسسمنٹ Sumative Assessment کا ریکارڑ رکھنے کے لئے روایتی مارکس کارڈMarks Cardکا استعمال ہوتا ہے ۔ جس میں ہر مضمون کے نمبرات/مارکس درج کیے جاتے ہیں ۔ اور آخر پر بچے کا رزلٹ/گریڈ /یا نمبرات فیصد درج کیے جاتے ہیں ۔ اعدادو شمار پر مبنی یہ مارکس کارڑ بہت ساری منفی پہلوؤں پر مشتمل ہوتا ہے ۔جیسے اس کارڑ میں بچے کی بہت ساری صلاحیتوں کا شمار نہیں کیا جاتاہے ۔ کم فیصد نمبرات حاصل کرنے والے بچے خوف و ہراس اور احساس کمتری کے شکار ہو جاتے ہیں ۔ والدین مارکس کا رڈکی اس نمبر گیم کو بنیاد بنا کر بچوں پر دباؤ ڈالتے ہیں ۔ اس مارکس کارڑ کے ذریعے اہداف تک پہنچنے کے لئے بچوں میں موجود صلاحیتوں ، مہارتوں خامیوں اور کمیوں کا ریکارڑ نہیں ہوتا ہے ۔ اس طرح یہ مارکس کارڑ فقط ایک سال کے ماضی تک محدود ہوتا ہے ۔اس میں حال اور مستقبل کے لئے کوئی منصوبہ بندی نہیں ہوتی ۔ اب نئی تعلیمی پالیسی کے ذریعے نصاب میں تبدیلی لائی گئی ہے او ر مستقبل کے چلینجز کا مقابلہ کرنے کیلئے نئے طریقہ سے نصاب کو تشکیل دیا گیا ہے ۔ جب نصاب Curriculum میں تبدیلی لائی گئی تو اس کا تقاضا یہی ہے کہ سیکھنے اور سکھانے کا طریقہ کار Pedogogy/ Methodologyبھی تبدیل ہوا ۔ جب Pedogogyمیں بدلاؤ لایا گیا تو تشخیص اور تجزیاتی عمل Assessment and Evaluationنے بھی نئی شکل لے لی۔ اب Summative Assesmentکے بجائےFormative Assessment توجہ کا مرکز بن چکا ہے ۔یہ تجزیاتی اور تشخیصی عمل ان جیسے چیزوں پر مشتمل ہے : مشاہدات Observations ، مباحثے Discussions ، کوئز Quiz ، رول پلےRole Play ، پروجیکٹسProjects ، تحریر سوالنامےWritten Questionaires ، پریزینٹیشنPresentations ، تجرباتPracticals ، کا نفرنسConference ، جرنلزJournals ، گروپ مباحثےGroup Discussions ہم نصابی سرگرمیاں Co- Curricular Activities ، غیر نصابی سرگرمیاں Extra Curricular Activities خودمحاسبہ Self – Assessment ہم جماعتوں/دوستوں کے ذریعہ محاسبہPeer Assessment والدین /سرپرست کے تاثرات Observations of Parents / Gaurdians وغیرہ ۔ اب جبکہAssessment & Evaluation کے دوران بچوں کی ترقی کو جانچنے کیلئے بہت ساری نئی چیزوں کو شامل کیا گیا ہے تو ان سار ی چیزوں کا اندراج روایتی مارکس کارڑ میں ممکن نہیں ہے جو فقط نمبرات کے اعداد وشمار پر مشتمل ہے ۔ بچے کی ترقی کا تجزیہ کرنے کے لئے بچے میں موجودخوبیوں ، صلاحیتوں ، مہارتوں ، اوصاف ، خامیوں اور کمزوریوں کا مفصل ریکارڑ جس اہم ڈاکیومنٹ میں رکھا جائے اور بعد میں اس جامع ریکارڑ کی بنیاد پر ایسی منصوبہ بندی ترتیب دی جائے جس کے ذریعے طے شدہ ہدف کو حاصل کیا جاسکے، اسی ڈاکیومنٹ کا نام ہو لسیٹک پروگریس کارڈ Holistic Progess Cardہے ۔
مرکزی وزارت تعلیم کے زیر تحت NCERT کے یونٹPARAKHکی طرف سے ابتدائی مرحلہ پرFoundational Stageاور Preparatory Stage ( پانچویں گریڈ تک) کیلئے17صفحات پر مشتمل Holistic Progress Card (HPC)ترتیب دیا گیاہے جو جموں کشمیر یوٹی کے تعلیمی اداروں کے لئے SCERT نے اپنی ویب سائیٹ پر دستیاب رکھاہے ۔ ہولیسٹک پروگریس کا رڈ کو اگر غور سے دیکھا جائے تو یہ کارڈبہت ساری خوبیوں کا مالک ہے۔ یہ کارڈ جامع اور کثیر جہتی Comprehensive & Multidimensional ہے ۔ اس کا رڈ میں نہ صرف ذہنی ڈومینCognitive Domainکا احاطہ کیا جائے گا بلکہ موثر ڈومین Affective Domainاور نفسیاتی ڈومین Psychomotor Domain کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ یہ کارڈبچے کے ماضی کو بنیاد بنا کر حال اور مستقبل کیلئے پلان بنانے کا اشارہ دیتا ہے اور آگے بڑھنے کا راستہ دکھاتا ہے ۔بنیادی اور ابتدائی مراحل کیلئے جو HPCمرتب کیا گیا ہے اس میں بچے کی ترقی کے حوالے سے بہت ساری چیزوںکا احاطہ کیا گیا ہے ۔ فاونڈیشنل سٹیج کے لئے اس کا رڈ میں جو ڈومینز Domainsرکھے گئے ہیں ان میں بچے کی جسمانی ترقی Physical Development، سماجی و جذباتی ترقی Socio- Emotional Development ، ذہنی ترقی Cognitive Development ، زبان اور خواندگی Language and Literacy جمالیاتی اور ثقافتی ترقیAesthetic Cultural Developmentاور سیکھنے کے مثبت عادات Positive Learning Habits شامل ہیں ۔ اسی طرح Prepartory Stage کے لئے HPCمیں جن ڈومینزDomainsکو شامل کیا گیا ہے ان میں ہمارے اردو گرد دنیا( ماحولیات) World Arround usآرٹ Art ، زبان اور خواندگیLanguage & Literacy ، ریاضیMathematics ، جسمانی تعلیم Physical Education ، پیشہ ورانہ تعلیمVocational Education قابل ذکر ہیں ۔چونکہ HPCکے حوالے سے یہ ابھی شروعات ہے اور آگے چل کر اگلے کلاسوں کے لئے اس میں تعلیمی پالیسی اور نصاب کے مطابق اس میں اضافہ ہوتا جائے گا ۔ اب یہاں سوال پیدا ہوتا ہے کیا HPCمیں تعلیمی سیشن کے دوران بچے کی ہمہ گیر ترقی کے بارے میں اتنی مفصل انفارمیشن کو ریکارڈکرنا ممکن ہے ؟ جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ دنیا میں ہر میدان میں روز بروز اتنی ترقی اور انقلاب دیکھنے کو ملتی ہے جس کے بارے میں انسان نے سو چا ہی نہیں تھا ۔انفارمیشن اور ٹیکنالوجی Infromation and Technology نے ایک انقلاب بر پاء کیا ہے۔ اب ایسے ایسے سافٹ وئرس Softwares ڈیزائن کئے گئے ہیں جن کو دیکھ کر انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے ۔ مصنوعی ذہانتArtificial Intelligence کا دور دورہ ہے ۔ اس قسم کی ٹیکنالوجی کو مد نظر رکھتے ہوئے تعلیمی اداروں میں بچے کے Holistic Progress Card کو مرتب کرنا کوئی مشکل اور ناممکن کام نہیں ہے ۔ تاہم اس سلسلے میں محکمہ تعلیم پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اساتذہ کو اس حوالے سے مطلوبہ تربیت فراہم کی جاسکے ۔ اور ساتھ ہی پرائیوٹ تعلیمی ادارو ں کے منتظمین سے مودبانہ گذارش ہے کہ جہاں تعلیمی سیکٹر میں ان کا کافی رول ہے وہاں وہ اس Holistic Progress Cardکو لاگو کرنے کیلئے اساتذہ کی تربیت کے لئے اپنی سطح پر انتظام کریں یا اس حوالے سے محکمہ تعلیم کی طرف رجوع کریںجو DIETsکے ذریعے اپنے اسٹاف کو وقتاً فوقتاً تربیت دیتے ہیں۔