بارہمولہ //شتلوہ رفےع آباد کو بارہمولہ سے جوڑ نے کےلئے گزشتہ سال اےک نئی سڑک پرکاکام شروع کےا گیاتاہم کچھ وجوہات کی بنا پر کام کو روک دےا گےا ہے ،جس کے نتےجے مےں مقامی آبادی کو مختلف مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق محکمہ آرانےڈ بی نے شتلوہ سے بنےرشاہراہ تک اےک نئی سڑک پر کام شروع کےا تھا تاہم نامعلوم وجوہات کی پر کا م کو ادھورا چھوڑ دےا گےا ۔ اےک مقامی شہری طاہر احمد نے کشمےر عظمیٰ کو بتاےا کہ یہ سڑک تعمیر ہونے سے مقامی لوگوں کو مشکلات سے چھٹکارا ملے گا اور اہم فائدہ ےہ ہوگا کہ شتلوہ سے بارہمولہ کا سفر کم و بےش 10کلو مےٹرکم ہوجائے گا ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس نئے سڑک رابطے سے صحت عامہ سے وابستہ مسائل بھی کم ہونگے ۔انہوں نے سرکار سے مطالبہ کےا ہے کہ وہ اس نئے سڑک رابطے پر جلد از جلد دوبارہ کام شروع کرےں تاکہ عوام کو مشکلات سے نجات مل سکے۔