عاصف بٹ
جموں//شب برأت ملک بھر کے ساتھ ساتھ پورے صوبہ جموں کے ساتھ ساتھ کشتواڑ میں بھی جوش وجذبے کے ساتھ منائی گئی ۔جموںمیں مساجد میں نماز عشاء کے بعد علماء کے خطبے ہوئے اور رات بھر مسلمان شب بیداری میں محو رہے اور بارگاہ الٰہی میں اپنے گناہوںکی مغفرت کیلئے دعائیں مانگتے رہے۔ادھرضلع کشتواڑ کی سبھی مساجدمیںمسلمانوں نے شب برأت کی مقدس رات عقیدت و احترام کے ساتھ منائی۔ پوری رات قصبہ کی مساجدکے ساتھ ساتھ گھروں میں بھی خصوصی محفل ِعبادات کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اگرچہ نوجوانوں ، بزرگوں و بچوں نے ساری رات مساجد میں گزاری تاہم خواتین گھروں کے اندر ہی عبادات میں مشغول رہیں۔ سب سے بڑی تقریب کا اہتمام مرکزی جامع مسجد کشتواڑ میں کیا گیاجہاں نماز عشا کے بعد ہزاروں کی تعداد میں رات بھر لوگوں نے تلاوت قرآن پاک ،درودوازکار ،دعائوںو نعت پاک پڑھتے گزاری۔ قصبہ کی دیگر مساجد ،سنگرام بھاٹہ،پوچھال ،سرکوٹ ،چیرہاڑ ، ہستی ،سرتھل میں بھی شب کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں علماء کرام نے مسلمانوں پر زوردیا کہ اپنی پوری زندگی حضوراقدس ؐ کے طریقہ کار پر گزاریں۔ادھر ہندو برادری نے بھی ہولی کا تہوار عقیدت و احترام سے منایا۔ جہاں قصبہ کے اندر متعدد مقامات پر نوجوانوں نے ریلی نکالی اور ایک دوسرے پر رنگ لگایا۔ضلع پولیس کی طرف سے قصبہ و گردنواح کے علاقہ جات میں حفاظت کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
شب برأت پر صوبہ جموں اور کشتواڑ میں روح پرور اجتماعات