سرینگر //ریاستی گورنر این این ووہرا نے شبِ قدر کے موقعہ پر ریاستی عوام کو مبارکباد دی ہے ۔ مبارکبادی کے ایک پیغام میں گورنر نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ مقدس رات ریاست کیلئے امن ، ترقی اور خوشحالی کا پیغام لے کر آئے گی اور ریاست میں آپسی بھائی چارے کو مزید تقویت ملے گی ۔ گورنر نے ریاستی عوام کی خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی ہے ۔ اس دوران وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے شبِ قدر اور جمعتہ الوداع کے موقع پر ریاستی عوام کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ ایک پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شبِ قدر ایک ایسی رات ہے جس میں قرآنِ مجید نازل کیا گیا اور یہ رات ہمیں اپنے آپ کا احتساب کرنے ، اللہ کی بخشش اور ہدایت طلب کرنے کا موقعہ فراہم کرتی ہے ۔ انہوںنے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شبِ قدر کے دوران ریاست میں قیامِ امن اور یہاں کے لوگوں کی خوشحالی اور آپسی بھائی چارے کیلئے خصوصی دعائیں کریں ۔ ماہ رمضان کے اختتام کے سلسلے میں محبوبہ مفتی نے ریاستی عوام سے تلقین کی ہے کہ وہ ان آخری ایام کے دوران زیادہ سے زیادہ صدقہ اور خیرات کریں تا کہ حالات کے مارے لوگ بھی خوشیاں منا سکیں ۔ ادھرکابینہ وزراءنے ریاستی عوام کو شبِ قدر اور جمعتہ الوداع کی مبارکباد پیش کی ۔حج و اوقاف کے وزیرمملکت سید فاروق احمد اندرابی ، وزیر برائے مال ، ڈیساسٹر منیجمنٹ ، امداد ، باز آباد کاری و تعمیر نو اور پارلیمانی امور عبدالرحمان ویری ، وزیر برائے دیہی ترقی ، پنچائتی راج نظام ، قانون و انصاف عبدالحق ، وزیر برائے خوراک ، شہری رسدات و امور صارفین و امحکمہ اطلاعات چودھری ذوالفقار علی ، وزیر برائے خزانہ ، محنت و روز گار ڈاکٹر حسیب درابو ، وزیر برائے تعمیراتِ عامہ نعیم اختر ، وزیر برائے جنگلات و ماحولیات چودھری لال سنگھ ، وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ، تکنیکی تعلیم ، امور نوجوان و کھیل کود عمران رضا انصاری ، وزیر برائے زرعی پیداوار غلام نبی لون ہانجورہ ، وزیر برائے باغبانی سید بشارت بخاری ، وزیر برائے سماجی بہبود ، اے آر آئی اینڈ ٹریننگز سجاد غنی لون ، وزیر برائے پشو و بھیڑ پالن عبدالغنی کوہلی ، وزیر تعلیم سید الطاف بخاری ، وزیر برائے امدادِ باہمی و امور لداخ چیرنگ دورجے ، وزیر برائے صحت عامہ ، آبپاشی و فلڈ کنٹرول شام لال چودھری ، وزیر برائے صنعت و حرفت چندر پرکاش گنگا ، وزیر صحت و طبی تعلیم بالی بھگت ، وزرائے مملکت آسیہ نقاش ، سنیل کمار شرما ، میر ظہور ، پریا سیٹھی اور اجے نندا نے اپنے ایک مشترکہ پیغام میں ریاستی عوام کو اس متبرک موقعہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُن کی خیر و عافیت کیلئے دعا کی ۔