عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر// کشمیر بھر میں زیادہ تر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ ہوا، حالانکہ وہ انجماد سے نیچے رہا۔ سرینگر میں ہفتہ کو منفی 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔سرینگر کے موسمیاتی مرکز نے کہا کہ بارہمولہ ضلع میں گلمرگ میں رات بھر کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.2 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔پہلگام میں رات کے کم سے کم درجہ حرارت میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کی رات پارہ منفی 3.4رہا۔وادی کشمیر کے دیگر حصوں میں بھی درجہ حرارت کم رہا لیکن بہتری دیکھی گئی۔ قاضی گنڈ میں منفی 2.5،جبکہ کوکرناگ اور کپواڑہ میں بالترتیب منفی 2.8اور منفی 1.3رہا۔جموں ڈویژن میں، کم از کم درجہ حرارت نسبتا ًگرم تھا لیکن پھر بھی موسم سرد رہا۔۔ جموں شہر میں درجہ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بانہال اور بٹوٹ میں بالترتیب منفی 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کٹرہ میں کم از کم درجہ حرارت 9.1 رہا۔محکمہ موسمیات نے 19 جنوری تک کشمیر میں بنیادی طور پر خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے۔