نیوز ڈیسک
سرینگر//وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے درج ہورہاہے اور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں درجہ حرارت میںبتدریج تنزولی آرہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے، اور اس دوران دن کے درجہ حرارت میں قدرے اضافہ جبکہ شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ آتی جائیگی۔گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.2 کم تھا۔ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.6 ڈگری کم تھا۔پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.6 ڈگری رہا جو معمول سے1.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا ۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت3.1 ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.1 ڈگری کم تھا۔قاضی گنڈ میںشبانہ درجہ حرارت2.2 ڈگری رہا جو معمول سے1.3 ڈگری کم تھا۔وادی میں اتوار کی صبح سے ہی موسم خشک رہا اور ہلکی دھوپ بھی چھائی رہی