شاہ فرید الدین بغدادیؒ اور شاہ اسرار الدین ولیؒ کی درگاہوں پر حاضری

عظمیٰ نیوزسروس

کشتواڑ// صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے حضرت شاہ فرید الدین بغدادی ؒاور حضرت شاہ اسرار الدین ولیؒکی قدیم اور تاریخی دگارہوں پر حاضری دی۔ انہوں نے اس موقعے پر نہوں نے اس موقعے پر اسلام کی سربلندی اور فتح ونصرت کے علاوہ عالم انسانیت کی بقاء اور فلسطینی عوام کی فتح و نصرت کیلئے دعا کی۔انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ جموں وکشمیر میں مکمل امن و امان اور یہاں کے لوگوں کو خوشحالی اور فارغ البالی نصیب ہو۔ ڈاکٹر فاروق کا کہنا تھا بزرگانِ دین، ریشیانِ کرام، صوفیانِ حضرات کی درگاہیں ہمارے دلوں کے سکون اور اسلامی تہذیب و تمدن کے گہوارے رہے ہیں۔ یہ درگارہیں صدیوں سے عقیدتمندوں کی آماجگاہ بنی ہوئی ہے۔اللہ تعالیٰ اپنے نیک بندوں کی دعائیں قبول فرماتا ہے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اُمید ظاہر کی کہ اللہ تعالیٰ بزرگانِ دین کے طفیل جموں وکشمیر کے عوام کو موجودہ چیلنجوں سے نجات دلائیں گے۔ اُن کے ہمراہ صوبائی صدر جموں ایڈوکیٹ رتن لعل گپتا، چناب ویلی زون صدر سجاد احمد کچلو، قاضی جلال الدین، سجاد شاہین، اسرار خان، تنویر کچلو، وجے لوچن، ڈی ڈی سی چیئرپرسن پوجا ٹھاکر، عمران قاضی اور دیگر عہدیداران بھی تھے۔