شاہنواز چوہدری نے اکرم چوہدری کو مبارکباد پیش کی

Towseef
2 Min Read

حسین محتشم

پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کے حلقہ کا انتخاب اسمبلی سرنکوٹ سے نیشنل کانفرنس اور کانگرس کے مشترکہ امیدوار شہنواز چوہدری نے چوہدری محمد اکرم کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔بتا دیں کہ چوہدری محمد اکرم کے مدِ مقابل شہنواز چوہدری نے 25 ہزار کے لگ بھگ ووٹ حاصل کئے۔ذرائع ابلاغ کا نمائندگان کے ساتھ بات کرتے ہوئے شاہنواز چوہدری نے اپنی ہار تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کا مرحلہ گزر چکا ہے اب ہم سب کو اپنے علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے مل جل کر کام کرنا چاہیے۔انہوں نے سرنکوٹ کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ان کو بھاری مقدار میں سپورٹ کیاگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جیت اور ہار انتخابات کا حصہ ہیں جب دو شخص میدان میں اترتے ہیں تو ایک جیتنا ہے اور دوسرا ہار جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ چوہدری محمد اکرم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ چوہدری محمد اکرم اپنے اختیارات کو بروئے کار لا کر سرنکوٹ کے عوام کے مشکلات کا ازالہ کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔موصوف نے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ اس بار انتخابات میں لوگوں نے ذات برادری سے اٹھ کر ووٹ دئیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ انہیں ہر برادری سے ووٹ ملا۔انہوں نے اپنے ان تمام کارکنان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انتخابات کے دوران ان کا بھرپور تعاون کیا۔ انہوں نے کہا ان کے کارکن ان کی ریڑھ کی ہڈی ہیں جن کا جتنا شکریہ ادا کیا جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ سرن کوٹ کی ترقی کے لئے کھڑے رہیں گے اور جن لوگوں نے ان پر بھروسہ کیا ہے ان کے لیے ہر محاذ پر ایک سپاہی کی طرح لڑتے رہیں گے۔

Share This Article