بانہال // پیر کی علی الصبح سمرولی ادہمپور کے مقام بھاری چٹانوں کی وجہ سے قومی شاہراہ کے بند ہونے سے بانہال ، رام بن ، ڈوڈہ اور کشتواڑ جانے والی مسافر گاڑیوں کو ایکبار پھر ٹریفک پولیس کشمیر نے قاضی گنڈ فورلین ٹنل سے آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی جس کی وجہ سے خطہ چناب کے مسافروں کو بلاوجہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بانہال سے تعلق رکھنے والے ایک مسافر شفقت اسلم بٹ ساکنہ نوگام بانہال کو ٹریفک پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور مارپیٹ کی ہے جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوا ہے اور ابتدائی طبی امداد کیلئے بانہال کے اس مسافر کو قاضی گنڈ ہسپتال جانا پڑا ہے جہاں اس کی مرہم پٹی کی گئی ہے۔ تاہم اس بارے میں ٹریفک پولیس کشمیر کی طرف سے تصدیق یا تردید نہیں ہو سکی ہے ۔