بانہال // جموں سرینگر شاہراہ پرکل بانہال اور شیر بی بی کے درمیان ٹریفک جام کا سلسلہ 7 گھنٹوں تک جاری رہنے کے بعدشام سات بجے بعد بحال کیا گیا ہے۔ ٹریفک جام کی وجہ سے رامسو۔ شیر بی بی اور بانہال کے درمیان دو طرفہ ٹریفک میں گاڑیاں کئی گھنٹوں تک پھنس گئیں تاہم بعد میں رامسو اور شیر بی بی کے درمیان ٹریفک ہفتے کی بعد دوپہر بحال کیا گیا جبکہ بانہال اور چملواس کے درمیان ٹریفک جام شام تک جاری رہا۔ ٹریفک جام کی وجہ سے ہائیر سکنڈری سکول کھڑی ، ڈگری کالج بانہال اور ہائیر سکینڈری سکول بانہال میں زیر تعلیم بچوں کو کئی کئی میلوں کا پیدل سفر پیدل طے کرکے اپنی منزلوں کی طرف پہنچنا پڑا جبکہ ریل کے زریعے سفر کرنے والے مسافروں کو بھی چملواس اور شابن باس سے ریلوے سٹیشن تک پانچ سے 8 کلومیٹر کا پیدل سفر طے کرنا پڑا۔