بانہال // جموں سرینگر شاہراہ پرکل شام دیر گئے ناچلانہ کے قریب ایک کار حادثے میں دو افراد کی موت واقع ہوئی۔ایک کارزیر نمبر / جموں سے وادی کی طرف آنے کے دوران شاہراہ سے لڑھک کر دو سو فٹ نیچے نالہ بشلڑی میں جاگری۔ حادثے کے فورا بعد مقامی لوگ اور ایس ایچ او رامسو انروپ کمار جاے حادثے پر پہنچے لیکن بچاؤ ٹیموں کی مدد ملنے سے پہلے ہی گاڑی میں سوار دونوں افراد لقمہ اجل بن چکے تھے ۔ پولیس نے ان کی شناخت محمد مقبول صوفی ولد غلام حسن صوفی کہر ی بل اننت ناگ اور گوہر حسین خان ولد غلام رسول خان قاضی باغ اننت ناگ کے طور کی گئی ہے۔ لاشوں کو پرائمری ہیلتھ سینٹر رامسو پہنچایا گیا ہے اور ان کے گھر والوں سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔