بانہال // جموں سرینگر شاہراہ پربانہال اور شیر بی بی کے درمیان صبح سے ہی سخت ٹریفک جام لگ گیا جو دوپہر تک جاری رہا۔ وادی کشمیر سے جموں جانے والے ٹریفک میں شامل گاڑیاں ٹھٹھاڑ ، چریل ، بانہال ، کھارپورہ ، چملواس اور شیر بی بی کے درمیان وقفے وقفے سے ٹریفک جام میں کم از کم پانچ گھنٹوں تک درماندہ رہیں۔ جام کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹریفک ذرائع نے بتایا کہ بانہال اور رام بن کے درمیان سڑک کی خرابی ، فورلین شاہراہ کی کشادگی کا کام اور سڑک کی تنگی اصل وجہ بنی ہوئی ہے اور جام کو صاف کرکے معمول کا ٹریفک بحال کیا گیا ہے۔