محمد تسکین
بانہال// جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک جام اور ٹریفک کی سست روی کا سلسلہ جاری ہے اور بدھ کے روز بھی ناشری اور بانہال کے درمیان کئی مقامات پر ٹریفک کی رفتار سست رہی اور وقفے و قفے سے ٹریفک جام کے مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔ بانہال کے سیکٹر میں دوپہردو بجے بعد سے مطلع ابر و آلود ہوگیا اور ہوائیں چلنے لگیں جس سے لوگوں کو گرمی کی شدت سے کسی حد تک راحت ملی۔ ٹریفک پولیس حکام نے کشمیر عظمی کو بدھ کی صبح سے ہی جنوں اور سرینگر سے مسافر بردار ٹریفک کو دونوں طرف کے ٹریفک میں چلنے کی اجازت تھی۔ انہوں نے کہا کہ ڈھلواس ، مہاڑ ، پرتاپ پسی ، پنتھیال ، مکرکوٹ ، کشتواڑی پتھر سمیت قصبہ بانہال میں ٹریفک کی نقل و حرکت سست رہی۔ انہوں نے کہا کہ بیشتر مسافر ٹریفک کو نکالنے کے بعد قاضی گنڈ سے ٹرکوں اور ٹینکروں کو جموں کیطرف چلنے کی اجازت دی گئی۔