بانہال// سرینگرجموں پر شاہراہ مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے پانچویں دن بھی آمدورفت متاثر رہی۔ ٹریفک پولیس نے بتایا، "ہم نے کل یہاں کچھ مدت کیلئے آمدورفت کی اجازت دی تھی لیکن رام بن اور رامسو کے درمیان پھر سے مٹی کے تودے اور پتھر گرنے کی وجہ سے ٹریفک کو دوبارہ بند کرنا پڑا۔جنوبی کشمیر کے شوپیاں کو جوڑے والے تاریخی مغل روڈ کو تازہ ترین برفباری کی وجہ سے دوبارہ بند کر دیا گیا ہے ۔ یہ سڑک بھی گذشتہ چار ماہ سے بند ہے اور کشمیر جانے والی سینکڑوں گاڑیاں جن میں سبزیاں اور ضروری اشیاء ہیں وہ ہائی وے بند ہونے کی وجہ سے جموں، اودھم پور اور نگروٹا میں مختلف جگہوں پر کھڑی ہیں جس کی وجہ سے یہاں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔بارڈرسیکورٹی فورس کے جوان مشینوں اور عوام کی مدد سے ہائی وے صاف کرنے کے کام میں لگے ہوئے ہے ۔ ٹریفک پولیس نے بتایا کہ بی آر او اور ٹریفک پولیس کی جانب سے ہری جھنڈی ملنے کے بعد ہی دوبارہ ٹریفک شروع کیا جائے گا۔دوسری طرف سرینگر-لیہہ شاہراہ خاص طور پر زوجیلا درہ اور زیرو پوائنٹ کے پاس شدید برفباری ہوئی ہے جس کی وجہ سے وہاں برف ہٹانے کے کام میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے ۔