اشرف چراغ
کپوارہ// لولاب کے شاٹھ مقام میں 6ماہ قبل نقصان ز دہ پل مرمت کا طلب گار ہے کیونکہ اس پل کو ٹھیک کرنے کیلئے آج تک کچھ بھی نہیں کیا گیا ۔علاقہ شاٹھ مقام کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ شاٹھ مقام پل کئی دیہات کیلئے ایک اہم رابطہ ہے اور 6ماہ قبل اس پل کو سیلا ب سے نقصان پہنچ چکا ہے جس کی وجہ سے ا س پل کو آمد ورفت کے لئے غیر محفوظ قرار دیا گیا ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ پل کی مرمت کے لئے انتظامیہ نے کچھ وقت مانگا لیکن 6ماہ گزر جانے کے باجود بھی اس پل کی مرمت نہ ہوسکی جس کی وجہ سے علاقہ کے لوگو ں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہیں ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ گاڑیو ں کی آمد ورفت اور تجارت کے لئے پل کی اہمیت کے باجو د بھی انتظامیہ نے مسافروں اور گاڑیو ں کی نقل و حمل کی پریشانی سے نجات دلانے کے لئے کوئی بھی اقدام نہیں کیا ۔مقامی لوگو ں کا مزید کہنا ہے کہ انہیں ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے لئے متبادل راستہ کا استعمال کرنا پڑتا ہے اور یہ راستہ طویل یا خطر ناک ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ پل کی عدم دستیابی کی وجہ سے جہا ں تجارت پیشہ افراد اور طلبہ ،ملازمین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہیں، وہیں پل کی مرمت نہ ہونے کی وجہ سے معیشت پر بھی خاصے اثرات مرتب ہوتی ہے ۔مقامی لوگو ں نے متعلقہ محکمہ کی خاموشی پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر پل کو نقصان ہوئے میں 6ماہ گزر گئے ،تو اس پل کی مرمت عمل میں کیونکہ نہیں لائی گئی کیونکہ پل کی عدم دستیابی کی وجہ سے کئی علاقوں کے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ الیکشن میں ضابطہ اخلاق کو مد نظر رکھتے ہوئے کام میں خلل پڑ گیا لیکن اب تو الیکشن ضابطہ اخلاق بھی ختم ہوا لیکن پھر بھی پل کی مرمت کے لئے کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھایا گیا ۔مقامی لوگو ں نے نو منتخب سرکار سے مطالبہ کیا کہ وہ شاٹھ مقام لولاب میں نقصان ذدہ پل کی مرمت کے لئے کام شروع کریں تاکہ علاقہ کو در پیش مسائل کا حل نکالا جائے ۔