بانہال // پوگل پرستان کے سیاسی و سماجی کارکن اور سابقہ سرپنچ محمد اقبال کٹوچ نے جہاں تعمیر وترقی کیلئے موجودہ مخلوط سرکار کا شکریہ ادا کیا ہے وہیں انہوں نے پوگل۔ پانچل رابطہ سڑک کے دوسرے مرحلے میں پی ایم جی ایس وائی کے تحت جاری کام میں ناقص اور غیر معیاری میٹریل کواستعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑک کا یہ پروجیکٹ سال 2005 میں شروع کیا گیا ہے لیکن ابھی تک محکمہ پی ایم جی ایس وائی کی عدم دلچسپی کی وجہ سے پوگل کی رابطہ سڑک مکمل نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوگل نورہ ، مالیگام ، کنڈا ، نوگام ، گوہالہ کے لوگ اس سڑک سے مستفید ہونگے اور لوگوں کی مشکلات آسان ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ چند روز شالگڑھ تا پانچل تک سڑک کے دوسرے حصے کا کام ایک ٹھکیدار نے شروع کیا ہے لیکن بجائے متعلقہ ٹھکیدار نے ریت کے بجائے تعمیر کی جانیو الی دیواروں میں ڈسٹ کا استعمال کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور کچھ مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اور محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے متعلقہ جونیر انجینئرکی موجودگی میں وہاں استعمال کیلئے لائی گئی ڈسٹ کی ایک گاڑی کو بھی نالہ میں پھنک کر ضائع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جونیئر انجینئر رشپال سنگھ نے موقع پر موجود لوگوں کو یقین دلایا کہ غیر قانونی طریقے سے ٹھکیدار کی طرف سے ڈسٹ استعمال کرکے تعمیر کی گئی دیوار کو گرا دیا جائے گا ور نئی دیوار تعمیر کی جائے گی۔ انہوں نے مقامی لوگوں پر مشتمل ایک کمیٹی بھی تشکیل دینے کی ہدایت دی جو اس سڑک کی تعمیراتی کام کی دیکھ ریکھ کریں گی۔ سابقہ سرپنچ محمد اقبال نے تمام لوگوں اور محکمہ پی ای جی ایس وائی کے افسروں اور ٹھکیدار سے گذارش کی کہ وہ پوگل۔ پانچل کی اس اہم سڑک کو اسٹیمیٹ کے مطابق تعمیر کروانے میں اپنا رول ادا کریں اور اس عوامی جائیداد کی تعمیر میں کسی بھی قسم کا سمجھوتہ ناقابل قبول ہو گا۔ اس موقع پر پوگل اور اس کے ملحقہ علاقوں کے جو لوگ وہاں موجود تھے ان میں محمد یوسف کٹوچ ، محمد خلیل کٹوچ ، مشتاق احمد کٹوچ ، عبداللطیف کٹوچ ، نوشیر احمد لون ، عبدالوحید لون ، سجاد احمد شیخ ، محمد طاہر بوھرو ، مدثراحمد بالی قابل ذکر تھے۔