سرینگر// ریاستی سرکار نے روز مرہ کی زندگی اور شادی ودیگر تقریبات کے دوران استعمال ہونے والے غیر تلف پذیر اشیاء پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے ۔ماحولیات کو صاف ستھرا رکھنے کی غرض سے سرکار نے ریاست میں استعمال کئے جانے والے ڈسپوزایبل پلیٹیں، کپ ، کٹوری ،چمچ ،کانٹے اور چاکو ،پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے ۔ریاستی محکمہ جنگلات وماحولیات نے 26مارچ 2019کو ایک ٹوٹیفکیشن جاری کی ہے جس میں ایس آر او 231سب سکشن 3اور سیکشن 7آف جموں وکشمیر 2017آڈر کا حوالہ دیا گیا ہے اس کے تحت ریاستی سرکار نے جموں وکشمیر میںغیر تحلیل شدہ اشیاء کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے، جن میںتلف پذیز پلیٹ ، پیالیاں ، کپ ، کٹوری چمچیں کانٹے اور چاکو وغیر شامل ہیں ۔سرکاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ پابندی نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ایک ماہ بعد نافذ العمل ہو گئی ۔معلوم رہے کہ ریاست جموں وکشمیر میں شادی بیوہ ہو یا پھر دیگر کوئی بڑی تقریبات ہو، اُس کا استعمال بڑے پیمانے پر کیا جاتا ہے ۔ماہر ماحولیات اور کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ ارضیات کے سربراہ شکیل رامشو نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ فیصلہ اچھا ہے لیکن اُس کو اپنانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل 2017میں یہ آڈر جاری کیا گیا تھا لیکن اُس کو عملایا نہیں گیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ ماحول دوست قدم ہے اور اُس پر ضابطہ کے تحت عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔