نئی دہلی//عدالت عظمیٰ نے پیر کوکہاکہ وہ18نومبر کواُس درخواست کی سماعت کرے گی جس میں کہاگیاہے کہ سینٹرل بورڈ آف اسکول ایجوکیشن اور کونسل فاردی انڈین اسکول آف سرٹیفیکیٹ ایگزامنیشن کوہدایت دی جائے کہ وہ کووِڈ- 19کی عالمگیروباء کے پیش نظر 10ویں اور12ویں جماعت کے آنیولے امتحانات کو بجائے صرف آف لائن طریقے سے منعقد کرنے کے’ہائی برڈ‘(Hybrid)یعنی دونوں آف لائن اورآن لائن طرز پر منعقد کریں۔6 طلباء جوآنے والے بورڈ امتحان میں شامل ہورہے ہیں،کی طرف سے داخل کی گئی عرضی کی سماعت جسٹس اے ایم خان ولکراورسی ٹی روی کمار پر مشتمل بنچ نے کی۔بنچ نے کہا کہ اس عرضی کی 18نومبر کو ایک اورزیرالتواء عرضی کے ساتھ سماعت ہوگی۔عرضی دہندگان کی طرف سے پیش ہوئے ایڈوکیٹ سنجے ہیگڈے نے بنچ کو بتایا کہ یہ معاملہ اہمیت کاحامل ہے کیوں کہ بورڈ امتحان منگل سے شروع ہورہے ہیں۔بنچ نے کہا کہ کہ وہ زیر التوء عرضی جس کی سماعت اگلے سال جنوری میں فہرست میں رکھی گئی ہے ،کا نوٹس لیتے ہوئے اُس کی سماعت پہلے ہی کرنے کاکہااوردونوں معاملوں کو اس ہفتے اُٹھایا جائے گا۔عرضی دہندگان کے وکیل نے جب کہا کہ زیرالتواء عرضی میں کچھ مختلف معاملے اُٹھائے گئے ہیں ،تو بنچ نے کہا کہ وہ جمعرات (18)نومبرکویہ دیکھے گی اوراگر معاملوں کی نوعیت ایک جیسی ہوگی تو ان کی ایک ساتھ سماعت ہوگی۔ دونوں طریقوں سے آنیوالے بورڈامتحان منعقد کرنے کی عرضی میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ بورڈ کے ٹرم ایک یاسمیسٹر اول امتحان صرف آف لائن طرز پرمنعقد کرنا’’بے ظاہر بے موقع ‘‘ہے۔سینٹرل بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے ڈیٹ شیٹ کے مطابق بورڈ کے ٹرم اول کے امتحان16نومبر یعنی آج سے شروع ہوں گے جبکہ کونسل فار دی انڈین اسکول سرٹیفیکیٹ ایگزمنیشن ٹرم اول22نومبر سے شروع ہوں گے۔
سی بی ایس ای کے10ویں اور12ویں جماعت کے امتحانات
