سرینگر//ریاست کے چیف انفارمیشن کمشنر خورشید احمد گنائی راج بھون میں گورنر این این ووہرا سے ملے ۔ خورشید احمد گنائی نے گورنر کو کمیشن کے کام کاج کے بارے میں تفصیل دی جو وہ دو کمشنروں کی معاونت کے بغیر انجام دے رہے ہیں جن کی تقرری اب تک عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔ گورنر نے خورشید احمد گنائی کے ساتھ انتظامی نظام کے کام کاج میں واضح شفافیت لانے کیلئے ممکنہ اقدامات متعارف کرنے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا ۔ ادھرچئیر مین جموں اینڈ کشمیر پیس فاؤنڈیشن یہاں گورنر این این ووہرا سے ملے ۔ مسٹر بٹ نے گورنر کو فاؤنڈیشن کی جانب سے ریاست میں پائیدار امن اور پُر امن بقائے باہمی کے قیام کیلئے جاری سرگرمیوں کے بارے میں تفصیل دی ۔ گورنر نے فاؤنڈیشن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے مسٹر بٹ کو اپنی کوششیں جاری رکھنے کیلئے کہا ۔