شوپیان// پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ شوپیان میں سنیچر کو مقامی سی آر پی ایف اہلکار کی ہلاکت میں ملوث ملی ٹینٹ اور اس کے معاون کو ہلاکت کے صرف 24گھنٹوں کے دوران گرفتارکر کے جرم میں استعمال ہتھیار بھی ضبط کیا گیا۔ ایس ایس پی امرت پال سنگھ نے شوپیان میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ مختار ڈوی کی ہلاکت کے سلسلے میں جب پولیس نے تحقیقات شروع کی تو اس میں لشکر سے وابستہ ایک ملی ٹینٹ اور اس کے معاون کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ۔ انہوںنے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس نے رخسار احمد ٹھوکر اور سکے معاون عامر احمد دیوان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے وہ پستول برآمد کیا گیاجو جرم کا ارتکاب کرنے میں استعمال ہوا تھا ، نیز جس موٹر سائیکل پر دونوں فرار ہوئے تھے اسے بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔یہاں یہ بات قابل امر ہے کہ سنیچر کی شام مشتبہ ملی ٹینٹوں نے چک چھوٹی پورہ میں سی آر پی ایف اہلکار مختار احمد ڈوی ولد محمد جمال الدین پر گولیاں چلاکر اسے شدید زخمی کردیا ، جو بعد میں دم توڑ بیٹھا۔مذکورہ اہلکار 14بٹالین سے وابستہ تھا اور اسکی ڈیوٹی کیلر شوپیان میں تھی۔وہ رخصت پر گھر آیا ہوا تھا۔ پولیس کے انسپکٹر جنرل کشمیر زون وجے کمار نے اس ضمن میں بتایا کہ ہلاکت میں ملوث ملی ٹینٹ اور اس کے معاون کو واقع انجام دینے کے محض بارہ گھنٹوں بعد ہی گرفتار کرلیا گیا ۔ انہوںنے بتایا کہ سی آر پی ایف اہلکار جو کہ اپنے گھر چھٹی پر آیا ہوا تھا ،کو ہلاک کرنے کی کارروائی لشکر طیبہ کے کمانڈر عابد رمضان شیخ کی ہدایت پر انجام دی گئی ۔ انہوںنے بتایا کہ اس جرم میں استعمال کیا گیا ہتھیار بھی پولیس نے ضبط کرلیا اور دونوں گرفتار شدگان سے مزید پوچھ تاچھ کی جارہی ہے اور امید ہے کہ اس سلسلے میں مزید گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی ۔
پلوامہ میں جیش کے 5 سرگرم اعانت کار گرفتار: پولیس
سید اعجاز
پلوامہ//پلوامہ میں پولیس نے جیش محمدسے وابستہ 4 اعانت کاروں کی گرفتاری کادعوی کیا ہے۔ پلوامہ پولیس نے ایک بیان میں بتایا کہ چاروں سرگرم اعانت کار جیش، سے وابستہ ہیں جو دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے لاجسٹک، نقل و حمل اور دیگر سہولیات فراہم کرتے تھے۔پولیس نے گرفتار افراد کی شناخت امتیاز احمد راتھر ولد محمد شعبان راتھر ر ساکن چیوہ کلاں ، نصیر احمد ملک (مدرسہ منتظم)ولد ابو حامد ملک واسورا، رئیس احمد شیخ ولد غلام نبی شیخ خانپورہ نیوہ اور یاور رشید گنائی ولد عبدالرشید گنائی ساکن گڈورہ پلوامہ کے بطور کی ہے۔جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب چیوہ کلاںمیں ایک آپریشن کے دوران جیش کے دو ملی ٹینٹوں کو بے جاں بحق کیاگیا تھا جبکہ ایک ملی ٹینٹ کو زندہ پکڑ ا گیا۔اس حوالے سے دوکیس زیر نمبرات 50اور 51/2022درج کر کے تفتیش جاری ہے۔