سرینگر//سیکرٹری ڈیزاسٹر منیجمنٹ ریلیف اور باز آبادکاری طلعت پرویز روہیلا نے ہمہامہ میں سٹیٹ ایمرجنسی اوپریشن سینٹر کا معائینہ کیا۔اس دوران ڈائریکٹر ڈیزاسٹر منیجمنٹ عامر علی ، کمانڈنٹ ایس ڈی آر ایف فسٹ بٹالین بشیر احمد صوفی کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔سیکرٹری نے موقعہ پر ہدایت دی کہ عبوری پی او سی کو چالوکیا جانا چاہئے اور اسے مختلف ضلعوں سے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے حوالے سے اعداد و شمار جمع کرنے چاہیئے ۔انہوں نے ایس ڈی آر ایف اہلکاروں سے کہا کہ وہ ہر ر وز صبح ڈیرل کیا کریں تاکہ ان کی ذہنی و جسمانی نشو و نما برقرار رہ سکیں۔