جموں//1970ء سے قائم سینک سکول نگروٹہ جموں وکشمیرکے بچوں کیلئے اچھی تعلیم کی فراہمی کو لیکر کافی سنجیدہ ہے ۔سکول ہذ اجو بچوں کو دفاعی فورسز میں خدماتی صلاحیت کار بنانے کیلئے انہیں تیارکرنے میں اپنابھرپورتعاون دے رہاہے۔ غرض یہ ہے کہ سینک سکول نگروٹہ تعلیمی ‘کھیل کود کے علاوہ دیگر پیشہ وارانہ کورسوں سے متعلق پروگراموں کو عملا رہاہے۔ علاوہ ازیں بچوںمیں حب الوطن کے جذبات پیدا کرنے اوران کیلئے قومی سکیموں کو بروئے کار لانے کیلئے اپنی خدمات بغیر کسی کوتاہی انجام دے رہا ہے ۔ذرائع نے خبر دی ہے کہ آج ایک حصہ کے طورپر سینک سکول نگروٹہ میں لطف اندوز تفر یح کیلئے مصروف سرگرمیاں چلتی رہیں جس میں کئی ہونہار بچوں کے علاوہ ساتذہ کرام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ذرائع نے مزید بتایاہے کہ سینک سکول نگروٹہ کو سینک سکول امرواتی نگر سے جوڑا گیاہے اور دونوں ر یاستوں کے ثقافتوں وروایتی مشقوں کو آپسی سنگل میل طور طریقوںکو عملایاجارہاہے۔ ’’ ایک بھارت اور شریشٹ بھارت ‘‘ کے جامع عملی منصوبوں کے تحت تعلیمی نور سے بچوں کو آراستہ کیاجارہاہے۔آج ایک حصہ کے طورپر نکڑ ناٹک لطف اندوز اورتفریح کیلئے مصروف سرگرمیاں درج کی گئی جس میں تھیٹر کے شعبہ میںمشہور ناٹک نکڑ فلمی ادکار شلپی مرواہا نے اپنی بہترین ادکاری کی جھلکیاںپیش کیں۔قابل ذکرہے کہ شلپی مرواہا کم ازکم ایک دہائی سے تھیٹر اداکاری کیلئے خدمات سرانجام دے رہی یہاںتک رام کلی کے علاوہ کئی انگریزی فلموںمیں بھی کام کیاہے ۔شلپی مرواہا نے آج تک فلی شعبہ میں اپنی بہترین کارکردگی کیلئے کئی انعامات جیت لئے
سینک سکول نگروٹہ میں تفریحی پروگراموں کاانعقاد
