جموں//تعلیم کے وزیر سید محمد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ سینٹرل یونیورسٹی کشمیر 15دنوں کے اندر اندر ضلع گاندربل سے اپنا کام کاج شروع کرے گا۔انہوںنے صوبائی و ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ یونیورسٹی کے حکام کو وائس چانسلر کے دفتر و دیگر دفاتر متعلقہ جگہ پر منتقل کرنے میں بھرپور تعاون دیں۔وزیر موصوف افسروں کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ سے خطاب کررہے تھے جو گاندربل میں سینٹرل یونیورسٹی کشمیر کو اپنی جگہ پر منتقل کرنے کے سلسلے میں غور وخوض کرنے کے لئے بلائی گئی تھی۔وزیر نے مزید کہا کہ اس یونیورسٹی کو سپورٹ کالج ، اولڈ ہسپتال بلڈنگ اور کرایہ پر لئے جارہی عمارات فراہم کی جائیں گی جب تک اس یونیورسٹی کے کیمپس کی تعمیر مکمل ہوگی ۔