گاندربل//سینٹرل یونیورسٹی کشمیر کے زیر اہتمام جاری انٹر ڈیپارٹمنٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شعبہ فزکس نے شعبہ زولوجی کو 117 رنوں سے شکست دیکر میچ میں جیت لیا۔گاڈورہ کے میدان میں شعبہ فزکس اور شعبہ زولوجی کے درمیان کھیلے گئے میچ میںشعبہ فزکس نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا،جسے آصف منظور کی دھواں دار بلے بازی نے درست فیصلہ ثابت کیا۔آصف منظور نے 40 گیندوں پر تابڑ توڑ بلے بازی کرتے ہوئے آوٹ ہوئے بغیر 107 رن بنائے۔ان کا ساتھ عمر 38،آصف میر 19،توفیق ڈار 19،جبکہ دانش نے 23 رن بناتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر 228 رنوں کا پہاڑ کھڑا کرکے رکھ دیا۔ شعبہ زولوجی نے اگرچہ ہر ممکن کوشش کی لیکن ان کی بلے بازی تاش کے پتوں کی طرح بکھر کے رہ گئی اوروہ صرف 111 رن ہی بناسکے ۔اسطرح 117 رنوں سے شکست سے دوچار ہوگئے۔شعبہ فزکس کے توصیف ٹھوکر نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں جبکہ آصف منظور نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔شعبہ فزکس کے آصف منظور کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔